اردو | ENGLISH | हिंदी
پیارے بچو! آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے وقت نکال کر یہ سائٹ کھولی ہے تاکہ اس میں اپنے پسند کی چیزیں دیکھ سکیں ۔ہمیں پتہ ہے کہ آپ نے اپنا ہوم ورک کرلیاہے یا آج چھٹی کا دن ہے... ابھی آپ خالی ہیں ، آپ کے پاس کرنے کے لئے کوئی کام نہیں ہے اور آپ کا دل کررہاہے کہ اپنے مذہب کی اچھی اچھی باتیں پڑھیں، پیاری اور اچھی کہانیاں پڑھیں، خوبصورت تصویریں دیکھیں اور اپنے سماج اور مذہب کی اچھی ویڈیودیکھ کراپنی معلومات میں اضافہ کریں...اس کے ساتھ ساتھ آپ چاہتے ہیں کہ اپنے خدا ، پیارے نبی اور اپنے معصوم اماموں کے بارے میں اچھی اچھی باتیں جانیں ، ان کی حدیثوں کو پڑھیں اور انہوں نے جن باتوں سے منع کیاہے ان سے دور رہیں اور وہ کام انجام دیں جن سے خدا و رسول اور ہمارے امام خوش ہوتے ہیں ۔
اگر آپ یہ چاہتے ہیں ...اور یقیناً آپ یہی چاہتے ہیں تو آپ نے صحیح سائٹ کا انتخاب کیاہے ، اس سائٹ میں آپ کو ہر وہ چیز مل جائے گی جس کو دیکھنے اور پڑھنے کے لئے آپ کا دل بے چین ہے ۔
ارے ...یہ دیکھئے ، باتوں باتوں ایک بات تو بتانا بھول ہی گیا ....وہ یہ کہ ہم نے آپ کے لئے اس صفحہ کو بنانے میں بہت محنت کی ہے ، کچھ لوگ بیٹھے ، انہوں نے آپ کے بارے میں سوچا کہ آپ کو کیا کیا پسند ہے ، پھر انہوں نے آپ کے چھوٹے چھوٹے مضمون لکھے، اچھی اور دلچسپ کہانی لکھیں ، خوبصورت تصویریں بنائیں ، کچھ مذہبی گیمز تیار کئے ، آپ کے لئے کہانی کے انداز میں اماموں کی زندگی لکھی اور ان کی پیاری پیاری باتوں کا انتخاب کرکے اس کے نکات بیان کئے تاکہ آپ اس پر عمل کرکے اپنی زندگی کو اچھا بنا سکیں ۔
پیارے بچو! ہمیں امید ہے کہ آپ ان لوگوں کو اپنی دعا میں ضرور یادرکھیں گے جنہوں نے آپ کے لئے مندرجہ ذیل باتیں لکھنے میں بہت محنت کی ہے :
نوٹ: تربیتی مضامین کا شعبہ والدین سے مخصوص ہے، اس شعبہ میں ہم نے بچوں کی دینی تربیت کے لئے بہت سے مضامین شامل کئے ہیں تاکہ وہ انہیں پڑھ کر اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرسکیں ۔ اگر اس کے باوجود بھی الجھن ہو تو سوال و جواب کے شعبہ سے استفادہ کریں ۔
قرآنی کہانہاں
مذہبی کہانیاں
سماجی کہانیاں
تربیتی مضامین